آندھراپردیش

پرشانت کشور کی چندرابابو سے 3 گھنٹے طویل بات چیت، آندھراپردیش کی سیاست میں ہلچل

نائیڈو تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری این لوکیش کے ساتھ پرشانت کشور‘خصوصی فلائٹ کے ذریعہ ہفتہ کے روز وجئے واڑہ پہونچے تھے۔ بعدازاں وہ ملاقات کے لئے نائیڈوکے مکان پہونچے تھے۔

امراوتی: آندھراپردیش‘آئندہ سال اسمبلی انتخابات سے قبل دلچسپ تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہا ہے جس میں تلگودیشم پارٹی۔جناسینا پارٹی (جے ایس پی)اتحادکی جانب سے انتخابی بگل بجانے کے چنددن بعدٹی ڈی پی سربراہ این چندرابابونائیڈوکی انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور سے ملاقات کی۔ اس امید کے ساتھ کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج‘ آندھراپردیش میں بھی دہرائیں گے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو

نائیڈو تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری این لوکیش کے ساتھ پرشانت کشور‘خصوصی فلائٹ کے ذریعہ ہفتہ کے روز وجئے واڑہ پہونچے تھے۔ بعدازاں وہ ملاقات کے لئے نائیڈوکے مکان پہونچے تھے۔

 نائیڈوکے ساتھ کشورکی تین گھنٹوں تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا جس میں ٹی ڈی پی کے موجودہ حکمت عملی سازوں نے بھی شرکت کی اور ریاست کی سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔اگرچیکہ پرشانت کشور نے نائیڈو کے ساتھ ملاقات کو سینئرسیاست داں سے خیر سگالی ملاقات قراردیا ہے مگر اس کے باوجود اس وقت قیاس آرائیوں کا سلسلہ چل پڑا ہے کہ نائیڈو‘نامور انتخابی حکمت عملی ساز کشور کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

یہ ویہی پرشانت کشور ہیں جنہوں نے 2019 کے الیکشن میں ٹی ڈی پی کواقتدارسے بیدخل کرنے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے میں مدد کی تھی۔

انٹرین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی۔پی اے سی) کے بانی پی کے (پرشانت کشور) نے جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کواقتدارپرپہونچانے میں کلیدی انتخابی حکمت عملی اپنائی تھی۔ 2019 میں جگن کی پارٹی نے 175 رکنی اسمبلی میں 151 اور 25 کے منجملہ 22لوک سبھا نشستوں پر کامیابی درج کرائی تھی۔

a3w
a3w