دیگر ممالک

میکسیکو کے سٹی ہال میں فائرنگ‘ میئر سمیت18 افراد ہلاک

جنوبی میکسیکو کی گریرو ریاست میں حملہ آوروں نے کل ایک میئر‘ ان کے والد اور دیگر 16 افراد کو گولی ماردی۔

میکسیکو سٹی: جنوبی میکسیکو کی گریرو ریاست میں حملہ آوروں نے کل ایک میئر‘ ان کے والد اور دیگر 16 افراد کو گولی ماردی۔

ریاستی اٹارنی جنرل سینڈرا لزوالڈو وینوس نے ایک ٹی وی چیانل کو رات دیر گئے بتایا کہ سان میگل ٹاؤن میں 18 افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوئے ہیں۔

مہلوکین میں میئر کونراڈو مینڈوزا‘ ان کے والد شامل ہیں۔ مزید 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جائے واقعہ کی تصاویر میں گولیوں سے چھلنی سٹی ہال دیکھا جاسکتا ہے۔ چہارشنبہ کے روز پڑوسی ریاست مورے لوس میں ایک رکن مقننہ کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

a3w
a3w