جموں و کشمیر
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے خلاف احتجاج کے اندیشوں کے مدنظر اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

سری نگر: جامع مسجد سری نگر میں مسلسل چوتھے جمعہ کو نماز نہ ہوسکی۔
غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے خلاف احتجاج کے اندیشوں کے مدنظر اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
شہر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع جامع مسجد کی گیٹ پر قفل لگارہا اور نظم وضبط کی برقراری کے لئے سیکوریٹی عملہ تعینات تھا گزشتہ 4جمعوں سے نماز جمعہ پر پابندی ہے۔
حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے مسجد کو بند کرنے کو ”بدبختانہ“ قراردیا۔