جموں و کشمیرسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بارش میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، مسلم شخص کے ساتھ سکھ کا حسن اخلاق قابل تعریف (ویڈیو وائرل)

سوشل میڈیا صارفین نے سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے طور پر اجاگر کیا۔

سری نگر: بارش میں نماز ادا کرنے والے شخص کیلئے دوڑ کر چھتری لانے والے سکھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
گورنر مکہ کا پرامن ماحول میں مناسک حج پر اطمینان کا اظہار
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند

میڈیا مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیز بارش میں نماز ادا کررہا ہے، ایسے میں ایک سکھ نماز ادا کرنے والے شخص کو بارش کے پانے سے بچانے کیلئے سر پر چھتری لیکر کھڑا ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جموں کشمیر کی ہے جہاں جمعہ کے روز بارش اور ژالہ باری ہورہی تھی جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے طور پر اجاگر کیا۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لمحے کو خوبصورت اور طاقتور قرار دیا جارہا ہے کہ زندگی میں انسانیت اور حسنِ اخلاق سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

a3w
a3w