چھتیس گڑھ کے تمام 90 اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل
ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے کہا کہ تمام گنتی مراکز میں مبصرین کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کے لیے ہر اسمبلی حلقہ کے لیے 14 ٹیبل لگائے جائیں گیے۔
رائے پور: چھتیس گڑھ کے تمام 90 اسمبلی حلقوں کے لیے دو مرحلوں میں ہوئے ووٹنگ کے بعد 03 دسمبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی تمام 33 ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔
ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے کہا کہ تمام گنتی مراکز میں مبصرین کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کے لیے ہر اسمبلی حلقہ کے لیے 14 ٹیبل لگائے جائیں گیے۔
ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی جس میں سب سے پہلے سروس ووٹرز کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ سب سے پہلے ای ٹی پی بی ایس (الیکٹرانکلی ٹرانسمیٹڈ پوسٹل بیلٹ سسٹم) سے موصول ہونے والے ووٹوں کے کیو آر کوڈ کو اسکین کیا جائے گا۔ اس کے بعد پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ 8.30 بجے کے بعد تمام ٹیبل پر ووٹوں کی گنتی بیک وقت شروع ہوگی۔ 90 اسمبلی سیٹوں میں سے ووٹوں کی گنتی کوردھا میں زیادہ سے زیادہ 30 سائیکلوں میں ہوگی۔ اس کے بعد کسادول میں 29 سائیکلیں ہوں گی۔ جبکہ مانیندر گڑھ اور بھلائی نگر میں ووٹوں کی گنتی 12 راؤنڈ میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سخت حفاظت کے درمیان گنتی مراکز میں ووٹوں کی گنتی کے دوران اجازت نامہ کے بغیر کسی بھی شخص کو گنتی کے کمرے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔