دہلی

مہوا موئترا سے سرکاری بنگلہ خالی کرالینے کی تیاری

پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوالات پوچھنے کے الزام میں اخلاقیات کمیٹی کی سفارش پر مہوا موئترا کوجمعہ کے دن لوک سبھا سے خارج کردیا گیا تھا۔

نئی دہلی: ٹی ایم سی قائد مہوا موئترا سے عنقریب سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا جاسکتا ہے کیونکہ پتہ چلا ہے کہ لوک سبھا ایوان کمیٹی نے وزارت ِ شہری امور کو اطلاع دے دی ہے کہ مہوا موئترا کو پارلیمنٹ کے ایوان ِ زیریں سے خارج کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
پی ایچ ڈی میں داخلوں کے مسائل حل کرنے ڈینس پر مشتمل کمیٹی تشکیل
مہوا موئترا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا نیا الزام
بین مذہبی شادیوں پر نظر رکھنے کمیٹی کی تشکیل

 سمجھا جاتا ہے کہ وزیر امکنہ و شہری امور نے مہوا موئترا کا ٹیلی گراف لین والا بنگلہ خالی کروانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوالات پوچھنے کے الزام میں اخلاقیات کمیٹی کی سفارش پر مہوا موئترا کوجمعہ کے دن لوک سبھا سے خارج کردیا گیا تھا۔