تلنگانہ
بی آر ایس ایم ایل سی کو یتا ای ڈی کے سامنے پیش
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتاپیر کے روز دہلی شراب اسکام کے ضمن میں دوسرے مرحلہ کی پوچھ تاچھ میں شریک ہونے دہلی میں ای ڈی کے صدر دفتر پہونچیں۔

نئی دہلی: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتاپیر کے روز دہلی شراب اسکام کے ضمن میں دوسرے مرحلہ کی پوچھ تاچھ میں شریک ہونے دہلی میں ای ڈی کے صدر دفتر پہونچیں۔
بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا نے قبل ازیں 16مارچ کو ای ڈی سے کہاتھا کہ وہ ای میل کا جواب دیں گی یا پھر ان سے ان کے مکان میں پوچھ تاچھ کرسکتے ہیں۔
کویتا کا یہ جواب ملنے کے بعد ای ڈی نے تازہ سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 20 مارچ کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی جس کے تحت وہ آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ہیڈ کوارٹر پہونچیں اور دوسرے مرحلہ کی پوچھ تاچھ میں شریک ہوئیں۔