دہلی

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم نے منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

صدرجمہوریہ مرمواور وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی بات چیت کی اور اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج یہاں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے جسد خاکی پر پھول چڑھا کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ڈاکٹر سنگھ کا جمعرات کی رات ایمس میں انتقال ہو گیا تھا  ان کا جسد خاکی آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق محترمہ مرمو نے ڈاکٹر سنگھ کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ مرمو نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی بات چیت کی اور اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد

اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جسد خاکی پھول چڑھا کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ڈاکٹر سنگھ کا کل رات ایمس میں انتقال ہو گیا تھا   سابق وزیراعظم کی جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے۔

 مودی نے ڈاکٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا  وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شکر گزار قوم ملک کی ترقی میں ڈاکٹر سنگھ کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی تھے اور انہوں نے بھی ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔