شمالی بھارت
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کہ عصمت ریزی اور قتل جیسے سفاکانہ جرائم سے نمٹنے سخت مرکزی قانون بنایا جائے اور خاطیوں کو غیرمعمولی سزا ملے۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کہ عصمت ریزی اور قتل جیسے سفاکانہ جرائم سے نمٹنے سخت مرکزی قانون بنایا جائے اور خاطیوں کو غیرمعمولی سزا ملے۔
ممتا بنرجی نے چند دن قبل بھی اس مسئلہ پر مودی کو لکھا تھا۔ انہوں نے چہارشنبہ کے دن کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی میں آئندہ ہفتہ موجودہ قوانین میں ترمیم کی جائے گی تاکہ عصمت ریزی کیسس میں خاطیوں کو سزائے موت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے ان کے مکتوب کا کوئی جواب نہیں آیا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے لکھا کہ ان کی حکومت نے 10 خصوصی پوکسو عدالتوں کی منظوری دی ہے۔
مغربی بنگال میں 88 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں اور 62 پوکسو عدالتیں سرکاری فنڈنگ سے پہلے ہی کام کررہی ہیں۔