مہاراشٹرا
اورنگ زیب کے مزار کا تنازعہ، 9 ملزمین کی ضمانت منظور
بمبئی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن 9 افراد کو ضمانت منظور کی جنہیں مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کی قبر ہٹانے کے مطالبہ پر جاریہ سال مارچ میں ناگپور میں برپا فسادات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ناگپور (پی ٹی آئی) بمبئی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن 9 افراد کو ضمانت منظور کی جنہیں مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کی قبر ہٹانے کے مطالبہ پر جاریہ سال مارچ میں ناگپور میں برپا فسادات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ناگپور بنچ کی جج ارمیلا جوشی پھالکے نے کہا کہ بیل رول ہے اور جیل ایک استثنیٰ۔ اب ان لوگوں کی مزید حراست ضروری نہیں۔
بنچ نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملزمین کا مبینہ جرم سماج کے خلاف ہے۔
بنچ نے اقبال انصاری‘ اعجاز انصاری‘ ابصار انصاری‘ اظہار انصاری‘ اشفاق اللہ امین اللہ‘ مزمل انصاری‘ محمد راحیل‘ محمد یاسر اور افتخار انصاری کو فی کس ایک لاکھ روپے کے پرسنل بانڈ پر ضمانت دی۔
ایک ملزم کے وکیل محمد عادل شیخ نے عدالت سے کہا کہ تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں لہٰذا ملزمین کو ضمانت دے دی جائے۔