دہلی

وزیراعظم مودی نے وزارتی کونسل کے ساتھ صدر جمہوریہ مرمو کو استعفیٰ پیش کردیا

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مودی نے مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنا اور وز ارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔ صدر نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل تک اس عہدہ پر فائز رہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور اپنا اور اپنی وزارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے ان کا اور ان کی وزارتی کونسل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان سے نئی حکومت کی تشکیل تک بطور وزیراعظم کام کرنے کی درخواست کی ہے ۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مودی نے مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنا اور وز ارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔ صدر نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکز میں نئی ​​حکومت کی تشکیل تک اس عہدہ پر فائز رہیں۔

اس سے پہلے مودی کی صدارت میں آج یہاں مرکزی کابینہ کی آخری میٹنگ ہوئی جس میں 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 18ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات یکم جون کو ہوئے تھے اور 4 جون کو ووٹوں کی گنتی میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

a3w
a3w