مشرق وسطیٰ

وزیر اعظم مودی کی قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور اس کے ارد گرد امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا۔

دوحہ: ہندوستان اور قطر نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، جو قطر کے دورے پر دیر رات دوحہ پہنچے، نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
سل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 8ہزار کروڑ کی سرمایہ لگانے گودی انڈیا کا اعلان
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور اس کے ارد گرد امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا۔

اس سے پہلے جب مودی متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد ابوظہبی سے دوحہ پہنچے تو ہوائی اڈے پر قطر کے امور خارجہ کے وزیر مملکت سلطان بن سعد الموریخی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم مودی کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے، وہ پہلی بار جون 2016 میں قطر آئے تھے۔ وزیراعظم آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے اور مختلف دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

a3w
a3w