دہلی

چیف الیکشن کمشنر ایسا ہو جو وزیر اعظم تک کیخلاف کارروائی کرسکے: سپریم کورٹ

5 رکنی دستوری بنچ نے کہاکہ مثال کے طورپر وزیراعظم پر کوئی الزام ہواورچیف الیکشن کمشنر کوکاروائی کرنی ہولیکن چیف الیکشن کمشنر کمزورہے اوروہ کاروائی نہیں کرتاتو یہ ٹھیک نہیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ ایسے چیف الیکشن کمشنر کی ضرورت ہے جووزیراعظم تک کے خلاف کاروائی کرسکے۔5 رکنی دستوری بنچ نے کہاکہ مثال کے طورپر وزیراعظم پر کوئی الزام ہواورچیف الیکشن کمشنر کوکاروائی کرنی ہولیکن چیف الیکشن کمشنر کمزورہے اوروہ کاروائی نہیں کرتاتو یہ ٹھیک نہیں۔بنچ نے مرکز کے وکیل سے پوچھاکہ کیا سسٹم پوری طرح ٹوٹ پھوٹ نہیں گیاہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو آزادہوناچاہئے۔