حیدرآباد

ملک کے وزیر اعظم کا انتخاب عوام کریں گے، شرمیلا نہیں: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ جمہوریت میں ملک کے سربراہ کا انتخاب عوام کرتی ہے اور ملک کے عوام، راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتے اور شرمیلا یا کوئی اور قائد کے ذریعہ راہول گاندھی کا وزیر اعظم بننا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کا فیصلہ کوئی شرمیلا نہیں بلکہ ملک کے عوام کریں گے۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرمیلا کا بیان کہ ان کا کانگریس میں شمولیت کا مقصد ان کے والد کے خواب کہ راہول گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم بنتے ہوئے دیکھنا ہے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک

کشن ریڈی نے کہا کہ جمہوریت میں ملک کے سربراہ کا انتخاب عوام کرتی ہے اور ملک کے عوام، راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتے اور شرمیلا یا کوئی اور قائد کے ذریعہ راہول گاندھی کا وزیر اعظم بننا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔

 اگر یہ اُس وقت ہی ممکن ہوگا جب ملک کے عوام ایسا سوچیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام ہی وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دانست میں راہول گاندھی کے نظریات اور فارمولہ کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔