حیدرآباد

وزیراعظم چرلہ پلی میں حیدرآباد کے چوتھے پیاسنجر ٹرمنل کا افتتاح کریں گے

 توقع ہے کہ اس سے سکندرآباد، حیدرآباد اور کاچی گوڑہ کے دیگر ریل ٹرمنلس کے ہجوم کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اسٹیشن میں اضافی اعلیٰ سطح کے 4 پلیٹ فارمس کے ساتھ 15جوڑی اضافی ٹرینوں کی گنجائش سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی پیر کو تلنگانہ کے میڑچل ملکاجکری کے چرلہ پلی میں حیدرآباد کے چوتھے پیاسنجر ٹرمنل کا ورچول طریقہ سے افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے یہ بات بتائی۔ چرلہ پلی ٹرمنل حیدرآباد کے مشرقی سمت واقع ہے جو آوٹر رنگ روڈ کو جوڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

 توقع ہے کہ اس سے سکندرآباد، حیدرآباد اور کاچی گوڑہ کے دیگر ریل ٹرمنلس کے ہجوم کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اسٹیشن میں اضافی اعلیٰ سطح کے 4 پلیٹ فارمس کے ساتھ 15جوڑی اضافی ٹرینوں کی گنجائش سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

موجودہ 5 پلیٹ فارمس میں مکمل طویل ٹرینوں کو ٹھہرانے کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید 10 لائنوں کو دستیاب کرتے ہوئے گنجائش کو 19 لائنس تک بڑھایا گیا ہے۔