قومی

وزیراعظم کا جواب ناکافی، پردھان کے استعفیٰ تک جنترمنتر نہیں چھوڑیں گے: سی جے پی

کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) نے جمعرات کے روز کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا پرچہ سوالات کے افشاء کے خلاف کارروائی کا اعلان جواب دہ بنانے کے مسئلہ کی یکسوئی کرنے سے قاصر رہا ہے اور اس نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا اپنا مطالبہ دُہرایا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) نے جمعرات کے روز کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا پرچہ سوالات کے افشاء کے خلاف کارروائی کا اعلان جواب دہ بنانے کے مسئلہ کی یکسوئی کرنے سے قاصر رہا ہے اور اس نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا اپنا مطالبہ دُہرایا۔

مودی نے ایکس پر جمعرات کی صبح ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ پرچہ سوالات کے افشاء میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے اور مقدمہ کی تیزی سے تکمیل کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مستقبل سے زیادہ اہم کوئی اور چیز نہیں۔ ایکس پر وزیراعظم کے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سی جے پی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے دھرمیندر پردھان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے نیچے کیپشن لکھا تھا ”ہائے میرا نام کچھ نہیں ہے“۔

سی جے پی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ”دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا ہوگا“۔ سی جے پی کے قومی ترجمان آشوتوش رانکا نے وزیراعظم کے جواب کا خیرمقدم کیا لیکن کہا کہ تقریباً دیڑھ ماہ کے احتجاج کے بعد یہ جواب سامنے آیا ہے اور اس میں پرچہ سوالات کے باربار افشاء ہونے سے متعلق اصل سوال کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔