حیدرآباد

پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ جناب رمنا راو وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش، شاندار وداعی تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ کے پرنسپل جناب رمنا راو ودیتیا لاولد جناب بالاکرشن راو 28 فروری 2026 کو وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر کالج میں ایک باوقار وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اساتذہ اور عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی طویل و شاندار تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حیدرآباد: گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ کے پرنسپل جناب رمنا راو ودیتیا لاولد جناب بالاکرشن راو 28 فروری 2026 کو وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر کالج میں ایک باوقار وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اساتذہ اور عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی طویل و شاندار تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام

تقریب میں جناب سید عبدالحلیم، جناب وشنو وردھن، محترمہ شمیم بیگم، ڈاکٹر صالحہ شاہین، محترمہ سورنا، محترمہ ساجدہ بیگم، محترمہ نکہت فاطمہ، جناب شیخ عبدالمتین، جناب سید بشارت علی، محترمہ کے پرمودا، محترمہ ماناسا، جناب ابراہیم، جناب پروین، جناب ایم اے ہادی، محترمہ آصفہ بیگم، محترمہ قدسیہ مریم، محترمہ انیلا، محترمہ جئے شری، جناب نرسمہا راو، مس شرن، محترمہ عتیقہ بیگم، محترمہ زہرہ، محترمہ سلمی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کرتے ہوئے جناب رمنا راو کی تعلیمی خدمات، قیادت اور رہنمائی کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جناب رمنا راو کا تدریسی سفر 1992 میں آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ گورنمنٹ جونیر کالج بانسواڑہ میں اسکول اسسٹنٹ کی حیثیت سے شروع ہوا۔ فروری 1999 میں ترقی پانے کے بعد وہ نلگنڈہ جونیر کالج میں لکچرر مقرر ہوئے۔ 2004 سے 2011 تک انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2008 سے 2012 تک انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کی طبعیات (فزکس) کی نصابی کتابوں کے مصنف بھی رہے۔

بعد ازاں انہوں نے 2017 تک گورنمنٹ جونیر کالج مغل گدّہ (شاد نگر) میں جونیر لکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں انہوں نے فروری 2025 تک نمایاں خدمات انجام دیں۔ یکم مارچ 2025 سے 28 فروری 2026 تک وہ گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں پرنسپل کے عہدے پر فائز رہے۔

ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2013 میں اسٹیٹ لیول بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں اسپیشل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران 2025 میں اس وقت کے سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ جناب کرشنا آدتیہ نے بھی انہیں اعزاز سے سرفراز کیا۔ روزنامہ ایناڈو میں ان کے متعدد مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی کولوراڈو یونیورسٹی میں بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کا تلگو زبان میں ترجمہ بھی کیا ہے اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر کئی توصیفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔

سبکدوشی کے موقع پر جناب رمنا راو نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طلبہ میں مضمونِ طبعیات (فزکس) کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات میں فزکس سے متعلق پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور نوجوانوں کو انجینئر اور ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ فزکس میں مہارت حاصل کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔