تلنگانہ
تلنگانہ میں پرائیویٹ کالجوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
ادھر، حکومت نے ری ایمبرسمنٹ نظام میں اصلاحات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے لیکن کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی وقت ضائع کر رہی ہے اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں پرائیویٹ کالجوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ان تعلیمی اداروں نے حکومت سے فیس ری ایمبرسمنٹ کی بقایہ رقم فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پیر سے شروع یہ ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔ فارمیسی کالجوں نے سمسٹر امتحانات کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔
ادھر، حکومت نے ری ایمبرسمنٹ نظام میں اصلاحات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے لیکن کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی وقت ضائع کر رہی ہے اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
پرائیویٹ کالجوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بقایا 50 فیصد رقم فوراً ادا کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت کوئی واضح فیصلہ نہیں کرتی، ہڑتال جاری رہے گی۔
اطلاعات کے مطابق، ریاست بھر میں دو ہزار سے زائد پرائیویٹ انجینئرنگ، پی جی اور ڈگری کالجس اس بند میں شریک ہیں۔