جرائم و حادثات
نامعلوم حملہ آوروں نے رئیل اسٹیٹ تاجرندیم احمد کا قتل کردیا
وہ اپنی بہن کے مکان سے چائے پینے کیلئے روانہ ہوئے تاہم واپس نہیں آئے۔جب ان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اپنے ارکان خاندان کو بتایا کہ وہ سنگاریڈی ضلع کی ایک مقامی ہوٹل میں رات کاکھانا کھارہے ہیں ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیروعلاقہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 28سالہ رئیل اسٹیٹ تاجر کا قتل کردیا۔یہ واردات منگل کی شب پیش آئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نرمل ضلع کے بھینسہ سے تعلق رکھنے والے ندیم کے طورپر کی گئی ہے جوحال ہی میں شہرحیدرآبادکے ٹولی چوکی میں اپنی بہن کے مکان پہنچے تھے۔
منگل کی شب وہ اپنی بہن کے مکان سے چائے پینے کیلئے روانہ ہوئے تاہم واپس نہیں آئے۔جب ان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اپنے ارکان خاندان کو بتایا کہ وہ سنگاریڈی ضلع کی ایک مقامی ہوٹل میں رات کاکھانا کھارہے ہیں ۔
جس کے بعد انہوں نے اچانک کال رسیوکرنا بند کردیاجس کے بعد ان کے ارکان خاندان کو پولیس نے اطلاع دی کہ ندیم کا قتل کردیاگیا ہے۔ندیم کے والد کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔