آندھراپردیش

کم عمر طالبہ سے شادی کرنے پر خانگی ٹیچر گرفتار

ٹیچر جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، نے انٹر امتحانات کے اختتام کے فوری بعد29 مارچ کو لڑکی کو بنگلورو لے گیا جہاں اس لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔ لڑکی کے افراد خاندان کی شکایت پر پویس نے چلاپتی کے خلاف کیس درج کرلیا اور اسے 31 مارچ کو گرفتار کرلیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کی پولیس نے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا جس پر دھوکہ سے کم عمر شاگرد لڑکی سے شادی کا الزام ہے۔ضلع چتور میں گنگاورم کے ایک خانگی جونیر کالج کا ٹیچر33 سالہ چلاپتی نے 17سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔ یہ لڑکی۔ انٹر میڈیٹ سال دوم کی طالبہ ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

جبکہ ٹیچر جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، نے انٹر امتحانات کے اختتام کے فوری بعد29 مارچ کو لڑکی کو بنگلورو لے گیا جہاں اس لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔ لڑکی کے افراد خاندان کی شکایت پر پویس نے چلاپتی کے خلاف کیس درج کرلیا اور اسے 31 مارچ کو گرفتار کرلیا۔

بومنا پلی گاؤں کا رہنے والا چلا پتی نے تین سال قبل اس م وضع کی رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ اسے ایک بچہ ہے اور اس کی بیوی کو دوسرے بچے کا حمل ہے۔پولیس نے خانگی ٹیچر کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا۔