حیدرآباد

شمس آباد کے مختلف مقامات پر کتوں کے حملے  کمسن بچے نشانہ۔ محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ

شمس آباد کے مختلف مقامات پر 5 کمسن بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد: شمس آباد کے مختلف مقامات پر 5 کمسن بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

ذرائع کے بموجب شمس آباد میں 10 سالہ مولانا، 3 سالہ محمد معراج، 13 سالہ مسکان، 6 سالہ نائرا اور 3 سالہ اعظم کو کتوں نے کاٹ لیا۔

یہ اندوہناک واقعہ احمدنگر، قاضی گلی، سعادت نگر اور مقطعہ بہادر علی میں پیش آیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ کئی مرتبہ محکمہ بلدیہ سے شکایت کی گئی تھی کہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی کثرت ہے۔

اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بلدیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں 5 کمسن بچوں کو کتوں نے اپنا نشانہ بنایا ہے۔