جرائم و حادثات
پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی، 10افرادزخمی
حادثہ میں دو شدید زخمی بھی شامل ہیں۔شدید زخمیوں میں حیدرآباد کے میاں پور سے تعلق رکھنے والے ومشی، بنگالورو کی پرگنیا شامل ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دس افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ 44پر اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوربنگالورو سے حیدرآباد آنے والی یہ بس الٹ گئی۔
حادثہ میں دو شدید زخمی بھی شامل ہیں۔شدید زخمیوں میں حیدرآباد کے میاں پور سے تعلق رکھنے والے ومشی، بنگالورو کی پرگنیا شامل ہے۔
مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی جس کے بعد پولے سنے مقام حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے محبوب نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔حادثہ کے وقت بس میں 17مسافرین سوار تھے۔