بھارت

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 13 مارچ تک ملتوی

اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد 13 مارچ سے 6 اپریل تک شروع ہوگا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی جس کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل

لوک سبھا میں آج وقفہ صفر کے بعد دن میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک عوامی اہمیت کے امور اٹھانے کے بعد غیر سرکاری ممبران کا کام کاج ہوا، جس میں ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی پر مسٹر آر این گاری کی طرف سے پیش کردہ پرائیویٹ بل پر دو گھنٹے تک بحث ہوئی۔

اس کے بعد شام 6 بجے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی پیر 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

لوک سبھا میں پرامن کارروائی کے برعکس راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے اڈانی گروپ کے بارے میں ہندن برگ رپورٹ میں کئے گئے دعوؤں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے دوپہر 12 بجے کے قریب ایوان کی کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد 13 مارچ سے 6 اپریل تک شروع ہوگا۔