تلنگانہ

ریاست میں 80 ہزار سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کا عمل شروع: وزیرصحت تلنگانہ ہریش راو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ طبی میدان میں انتہائی شفاف طریقے سے تقررات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ طبی میدان میں انتہائی شفاف طریقے سے تقررات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

انہوں نے نئے منتخب 1061 اسسٹنٹ پروفیسرس کو تقررات کے دستاویزات حوالے کئے۔

انہوں نے شلپالکلا ویدیکاپر منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں یہ ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 ہزار سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔

ساتھ ہی 1,331 آیوش کنٹراکٹ عملے کی خدمات کو باقاعدہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد، حکومت نے محکمہ صحت میں 22,263 افرادکو ملازمت فراہم کی۔

دو ماہ میں مزید 9222 ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔

ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ معاشرہ کو بہترخدمات فراہم کریں۔ اگلے مہینے، حکومت ٹی ڈائیگناسٹک میں 134 قسم کے طبی معائنوں کی سہولت فراہم کرے گی۔

فی الحال صرف 54 معائنوں کی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میڈیکل کالج کے لیے تقریباً 500 کروڑ روپے ریاستی حکومت خرچ کر رہی ہے۔

تلنگانہ 22 میڈیکل کالجس کے ساتھ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تمام نئے ڈاکٹرس ڈی ایم ای کے تحت کام کریں گے۔ ریاستی حکومت ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کر رہی ہے۔

متعلقہ کالجوں میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے شعبہ طب نے پروفیسرس، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے تبادلے شروع کر دیئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی میڈیکل کالجوں میں عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مزید 1,061 اسسٹنٹ پروفیسرس اب ان میں شامل ہوگئے ہیں جس سے ریاست میں طبی تعلیم کو مزید تقویت ملے گی۔

نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے پانچ ماہ کے اندر محکمہ صحت میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی ملازمتوں کو پُر کردیاگیا ہے۔

1,147 ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے 6 دسمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ 34 شعبہ جات میں ان ملازمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملٹی زون-1 میں 574 اور ملٹی زون-2 میں 573 ملازمتوں ہیں۔

20 دسمبر سے 12 جنوری تک درخواستیں وصول کی گئیں۔ درخواستوں کی جانچ کے بعد 2 فروری سے سرٹیفکیٹس کی جانچ کی گئی۔ روسٹر لسٹ کا اعلان 20 تاریخ کو کیا گیا۔

ابتدائی میرٹ لسٹ 28 مارچ کو جاری کی گئی اور اعتراضات حاصل کئے گئے۔ ان کا جائزہ لینے کے بعد 8 مئی کو حتمی فہرست جاری کی گئی۔ ان میں سے 1,061 کا انتخاب کیا گیا۔