سوشیل میڈیاکھیل

بمراہ نے غصے میں بیلز گرا دیں (ویڈیو وائرل)

اس حرکت کی ویڈیو آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی ہے اور اسے بمراہ کی مایوسی سے تشبیح دی ہے۔

احمد آباد: آسٹریلیا نے ہندوستان کو ورلڈکپ فائنل میں شکست سے دوچار کیا، تاہم میچ میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب ہار سامنے دیکھ کر بمراہ نے غصے سے بیلز گرادیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
جسپریت بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلین بیٹرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ہدف کے تعاقب کے دوران انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ ورلڈکپ کی میزبان کی ہار کے آثار بالکل واضح ہوگئے تھے۔

ایسے میں اوور ختم ہونے کے بعد جب جسپریت بمراہ کو امپائر نے کیپ واپس کی تو انہوں نے کیپ مار کر وکٹوں کی بیلز گرا دیں۔

اس حرکت کی ویڈیو آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی ہے اور اسے بمراہ کی مایوسی سے تشبیح دی ہے۔

آئی سی سی نے ویڈی کے کیپشن میں لکھا کہ جسپریت بمراہ کی مایوسی دیکھی جاسکتی ہے، ساتھ ہی کونسل نے دو آنکھوں کی ایموجی بھی بنائی۔

اس موقع پر کمنٹیٹر کا بھی کہنا تھا کہ بمراہ کافی مایوس ہوچکے ہیں، میدان میں ٹھنڈے رہنے والے پلیئرز بھی دباؤ محسوس کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ 241 رنز کے ہدف کا تعاقب کینگروز نے باآسانی 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

a3w
a3w