حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی رحمت ہیں-مولانا وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
مولانا عبدالمک مظاہری ناظم مصباح العلوم اے بیٹری لائن و شیخ الحدیث جامعہ فاطمہ نسواں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اللہ رب العزت کی عظیم رحمت ہے۔
الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام درس قرآن کی 123 ویں نشست
حیدرآباد: مولانا عبدالمک مظاہری ناظم مصباح العلوم اے بیٹری لائن و شیخ الحدیث جامعہ فاطمہ نسواں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اللہ رب العزت کی عظیم رحمت ہے۔ یہ امت کے لئے خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔ ہمیں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن منانا چاہیے، جیسا کہ حضرت آمنہ اور مبارک خاندان نے کیا تھا۔
مولانا وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری نے الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد محبوبیہ میں منعقدہ درس قرآن کی 123 ویں نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا جائز اور عمدہ کام ہے۔ اس محفل میں اللہ کی حمد و ثنا کی جاتی ہے، قرآن کی تلاوت ہوتی ہے اور نعت خوانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا ذکر کیا گیا ہے اور اللہ کے فضل و رحمت پر خوشی منانا حکم الٰہی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت امت کے ایمان کا مرکز و محور ہے اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا مقصد اسی محبت کو فروغ دینا ہے۔
مولانا وجیہ اللہ سبحانی نے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ نہ صرف میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن منائیں بلکہ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ یہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز ہے۔
اس موقع پر جناب محمد محمود کی جانب سے شرکاء کی تواضع کا انتظام کیا گیا اور معروف مصلی مسجد محبوبیہ جناب سید وحید نے انتظامات کی نگرانی کی۔ عوام کی کثیر تعداد اس موقع پر شریک تھی۔