حیدرآباد

 پارلیمنٹ سے146 ارکان کی معطلی کیخلاف اندرا پارک پر احتجاج

آج اندرا پارک پر انڈیا اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ کے146، اراکین کی معطلی کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں آمرانہ حکومت جاری ہے۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار حکومت بی جے پی، جمہوریت کا خون کررہی ہے۔ عوام کو کھل کر اظہار خیال کرنے کا حق نہیں رہا۔ ان حالات میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہر شہری کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اندرا پارک پر کل جماعتی شعور بیداری پروگرام
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

آج اندرا پارک پر انڈیا اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ کے146، اراکین کی معطلی کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں آمرانہ حکومت جاری ہے۔

انہوں نے بی جے پی سے جاننا چاہا کہ کیا ملک میں دستور کے مطابق حکمرانی کی جارہی ہے؟اور کیا بی جے پی جمہوریت کے معنی اور مفہوم کو سمجھتی بھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اسیا پہلی بار ہورہا ہے کہ سوال کرنے پر ایوان سے ارکان کو معطل کیا جارہا ہے۔

کیا پارلیمنٹ میں حملہ کے متعلق سوال اٹھانا گناہ ہے؟146 اراکین کی معطلی سے کیا مطلب اخزا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے حفاظت سے قاصر بی جے پی ملک کی حفاظت کو ہوا میں چھوڑ دیا ہے۔