کھیل

ویراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس ، گائیکواڈ ٹسٹ سیریز سے باہر

دریں اثنا، رتوراج گائیکواڑ انگلی کی چوٹ کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ابھیمنیو ایشورن، جو اس وقت جنوبی افریقہ میں انڈیا اے ٹیم کا حصہ ہیں، گائیکواڈ کی جگہ لیں گے۔

سنچورین: ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر جنوبی افریقہ سے وطن واپس آگئے ہیں اور رتوراج گائیکواڈ انگلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت

بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق وراٹ سنچورین میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے وقت پر جوہانسبرگ واپس آجائیں گے۔ وراٹ نے تین روزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں حصہ نہیں لیا ۔

دریں اثنا، رتوراج گائیکواڑ انگلی کی چوٹ کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ابھیمنیو ایشورن، جو اس وقت جنوبی افریقہ میں انڈیا اے ٹیم کا حصہ ہیں، گائیکواڈ کی جگہ لیں گے۔

ائیر اور راہول دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ یہ دونوں آخری بار ہندوستان کے لیے فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سرزمین پر بارڈر-گاوسکر سیریز کے دوران کھیلے تھے۔