حیدرآباد میں فلم فیڈریشن کے دفتر کے سامنے احتجاج
پروڈیوسر وشوا پرساد نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور عدالت کے فیصلے تک ان کی فلموں کی شوٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ حتمی کارروائی فلم چیمبر کے فیصلے کے مطابق ہی ہوگی۔
 
						حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں فلم فیڈریشن کے دفتر کے سامنے فلمی ورکرس کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں شامل 24 یونینوں کے کارکنان نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر مزدور یونین کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آج مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو شوٹنگس مکمل طور پر روک دی جائیں گی۔ اگر پہلے سے کوئی شوٹنگ شیڈول ہے تو ایک یا دو دن کی مہلت دی جائے گی، تاہم شیڈول والے پروجیکٹس کے متعلقہ افراد سے بات کرکے وہ شوٹنگس بھی بند کر دی جائیں گی۔”
یہ ورکرس شوٹنگ میں کام کرتے ہیں ۔ان کامطالبہ ہے کہ ان کی اجرتوں میں اضافہ کیاجایے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروڈیوسر وشوا پرساد نے نوٹس کیوں بھیجا اس بارے میں علم نہیں، کیونکہ انہیں براہِ راست نوٹس بھیجنے کا اختیار نہیں ہے، اس لیے نوٹس فلم چیمبر کو بھیجے جائیں گے۔
پروڈیوسر وشوا پرساد نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور عدالت کے فیصلے تک ان کی فلموں کی شوٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ حتمی کارروائی فلم چیمبر کے فیصلے کے مطابق ہی ہوگی۔