اے پی:علحدہ واقعات میں 5طلبا غرق
آندھراپردیش کے ایلورو اور الوری سیتاراماراجو اضلاع میں پیش آئے علحدہ علحدہ واقعات میں پانچ نابالغ لڑکے تالاب میں غرق ہوگئے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو اور الوری سیتاراماراجو اضلاع میں پیش آئے علحدہ علحدہ واقعات میں پانچ نابالغ لڑکے تالاب میں غرق ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ بعض طلبا الوری سیتاراما راجو ضلع کے آئی پولاورم گاوں کی نہر کے قریب تفریح کیلئے گئے۔ان میں سے تین نہانے کے لئے نہر میں اترے اور غرق ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت 16سالہ کے ویراارجن،16سالہ اے دیوی چرن اور 16سالہ ایل رمنا کے طورپر کی گئی ہے۔ان کی لاشوں کو نکال لیاگیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔یہ طلباگوداورم منڈل کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں زیرتعلیم تھے۔
ان نابالغ لڑکوں کی موت سے گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔دوسراواقعہ ضلع ایلورو میں پیش آیا جس میں دو لڑکے سری پلی گاوں میں تالاب میں غرق ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ دوطلبا تالاب میں اتفاقی طورپرگرپڑے اور غرق ہوگئے۔ان کی شناخت 17سالہ چندو اور 12سالہ جی سندیش کے طورپر کی گئی ہے۔
مہلوک طلبا تقریب میں شرکت کے لئے گاوں گئے تھے۔ان کی لاشوں کو نکال لیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔