حیدرآباد

بائیک پر منتقلی کے دوران عوامی حکمرانی پروگرام کی درخواستیں سڑک پر گرگئیں، ویڈیووائرل

تلنگانہ میں عوام سے کی گئی 6ضمانتوں کیلئے طلب کردہ عوامی حکمرانی کے پروگرام کی درخواستیں بائیک پر منتقلی کے دوران سڑک پر گرگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں عوام سے کی گئی 6ضمانتوں کیلئے طلب کردہ عوامی حکمرانی کے پروگرام کی درخواستیں بائیک پر منتقلی کے دوران سڑک پر گرگئیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس واقعہ کی ویڈیووائرل ہوگئی۔یہ واقعہ حیدرآباد میں کوکٹ پلی وائی جنکشن کے قریب پیش آیا۔یہ منظر دیکھ کر مقامی افراد اور راہگیر حیرت زدہ ہوگئے۔

مقامی افرادنے بائیک سوار کو روکا اور گری ہوئی درخواستیں اس کے حوالے کی۔ یہ تقریبا 500 سے زائد درخواستیں ہیں جن پر حیات نگر سرکل لکھا ہوا ہے۔