آندھراپردیش

پورندیشوری نے آندھراپردیش بی جے پی صدرکی ذمہ داری سنبھال لی

پورندیشوری نے اپنے والد ومتحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی این ٹی راما راو کی سمادھی پہنچ کر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد:آندھراپردیش بی جے پی کی صدر کے طورپر سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری نے ذمہ داری سنبھال لی۔پارٹی ہائی کمان نے حال ہی میں ان کو سوموویراراجو کی جگہ اس عہدہ پر فائز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے

اس پروگرام میں اے پی بی جے پی کے لیڈروں کے بشمول بعض قومی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔اس ذمہ داری کو سنبھالنے کے لئے حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے کے دوران پورندیشوری نے اپنے والد ومتحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی این ٹی راما راو کی سمادھی پہنچ کر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ذرائع کے مطابق اس نئی ذمہ داری کے بعد پورندیشوری پارٹی کے نئے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر توجہ مرکوز کریں گی۔

انہوں نے بہتر کام کرنے والوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے پارٹی کے اعلی لیڈروں سے مشاورت کرتے ہوئے نئی ٹیم کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نئی ٹیم کی فہرست دہلی بھیجی جائے گی اور ہائی کمان کی منظوری سے ہی نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔