بھارت
ٹرینڈنگ

مارچ کے پہلے ہفتہ سے CAA نافذ ہوجائے گا؟

سی اے اے قانون یعنی شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 تین پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ان اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا راستہ کھولتا ہے، جنہوں نے طویل عرصہ سے ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) مارچ کے پہلے ہفتہ سے نافذ ہو جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سی اے اے قوانین کو اگلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی ذرائع کے مطابق سی اے اے کے قوانین مارچ کے پہلے ہفتہ یا اس کے بعد کسی بھی دن لاگو ہوں گے، ان قوانین کے نفاذ کے ساتھ ہی سی اے اے قانون نافذ ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

حکومت کے اعلیٰ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ سی اے اے کو لاگو کرنے کے لیے ایک مناسب پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ سی اے اے قانون یعنی شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 تین پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ان اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا راستہ کھولتا ہے، جنہوں نے طویل عرصہ سے ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔

اس قانون میں کسی بھی ہندوستانی کی شہریت چھیننے کا کوئی بندوبست نہیں ہے، خواہ اس کا مذہب کوئی بھی ہو۔