یوروپ

مغربی ممالک کو پوٹین کی وارننگ

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو لانگ رینج اسلحہ فراہم کرکے مغربی ممالک‘ روس۔ یوکرین جنگ میں راست شمولیت کا جوکھم مول لیں گے۔

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو لانگ رینج اسلحہ فراہم کرکے مغربی ممالک‘ روس۔ یوکرین جنگ میں راست شمولیت کا جوکھم مول لیں گے۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے

ایسے حالات میں روس‘ نئے خطرات کی بنیاد پر ”مناسب فیصلے“ لینے پر مجبور ہوجائے گا۔ مغربی میڈیا کے بموجب یوکرین اپنے مغربی حلیفوں سے گزارش کررہا ہے کہ وہ اسے ان کے مزائل بشمول لانگ رینج مزائل استعمال کرنے دیں تاکہ وہ روس کے اندر حملے کرسکے۔

پوٹین نے کہا کہ یوکرین کو لانگ رینج اسلحہ فراہم کرنے کا مطلب اس کے سوا کچھ اور نہیں ہوگا کہ ناٹو ممالک امریکہ اور یوروپین یونین جنگ میں راست حصہ لے رہے ہیں۔

پولیٹیکو کی رپورٹ کے بموجب وائٹ ہاؤز‘ یوکرین کو دیئے گئے امریکی ڈرونس‘ روس کے خلاف استعال کرنے تحدیدات میں نرمی لانے کے منصوبہ کو قطعیت دے رہا ہے۔