مشرق وسطیٰ
قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کر دیا
یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے، انسان اور ٹیکنالوجی کا یہ خوب صورت ملاپ صرف قطر ایئر ویز کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک قابل فخر پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
برلن: قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کرتے ہوئے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو متعارف کرا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کا عمدہ استعمال کرتے ہوئے قطر ایئرویز نے آئی ٹی بی برلن 2024 میں دنیا کا پہلا اے آئی سے چلنے والا ڈیجیٹل انسانی کیبن کریو متعارف کرایا ہے۔
ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو مسافروں کو ریئل ٹائم میں تمام ضروری خدمات فراہم کرے گا، یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ سفر اور سیاحت کے حوالے سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے، انسان اور ٹیکنالوجی کا یہ خوب صورت ملاپ صرف قطر ایئر ویز کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک قابل فخر پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔