ایشیاءسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

دوران پرواز مسافر طیارہ کے دونوں پائلٹ آرام سے سو گئے، طیارہ کا رُخ تبدیل ہو گیا

ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارہ کے پائلٹ نے اپنے شریک پائلٹ سے کچھ دیر آرام کرنے کی اجازت مانگی اور سو گیا لیکن بعد میں اس کا ساتھی بھی سو گیا تاہم بعد میں طیارہ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا۔

جکارتہ: انڈونیشیا میں مسافر طیارہ کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے اور طیارہ کا رخ خود بخود مڑ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں باٹیک ایئر لائنز کی انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

جہاز میں اس وقت 153 مسافر اور عملہ کے 4 افراد سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس طیارہ کو بعدازاں بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔

اس واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری کو شمالی انڈونیشیا کے علاقہ سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ کیلئے پرواز کے دوران پائلٹ اور اس کا کوپائلٹ تقریباً 28 منٹ تک اپنے ایئر بس  اے 320 جہاز میں ایک ساتھ سوتے رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں میں سے ایک نے پرواز سے ایک رات پہلے آرام نہیں کیا تھا۔ ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارہ کے پائلٹ نے اپنے شریک پائلٹ سے کچھ دیر آرام کرنے کی اجازت مانگی اور سو گیا  لیکن بعد میں اس کا ساتھی بھی سو گیا تاہم بعد میں طیارہ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 منٹ بعد ایک پائلٹ بیدار ہوا اور اسے احساس ہوا کہ اس کا کو پائلٹ سو رہا تھا اور طیارہ ٹریک پر نہیں تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے فوراً اپنے ساتھی کو جگایا اور جکارتہ سے آنے والی کالوں کا جواب دیا اور پرواز کا راستہ درست کیا۔

a3w
a3w