قومی

مسلمانوں کی شناخت کیلئے کیو آر کوڈ؟ سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ 15 جولائی کو حکومت اترپردیش کی اس ہدایت کے خلاف داخل درخواست کی سماعت کرے گی کہ کانوڑ یاترا کی روٹ پر تمام ہوٹلوں میں کیو آر کوڈ لگانا لازمی ہوگا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی)  سپریم کورٹ 15 جولائی کو حکومت اترپردیش کی اس ہدایت کے خلاف داخل درخواست کی سماعت کرے گی کہ کانوڑ یاترا کی روٹ پر تمام ہوٹلوں میں کیو آر کوڈ لگانا لازمی ہوگا۔

جس سے ہوٹل مالکوں کے نامو ں اور شناخت کا پتہ چلے گا۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس کوٹیشورسنگھ پر مشتمل بنچ ماہر تعلیم اپوروانند جھا اور دیگر دیگر کی طرف سے داخل درخواست مفاد عامہ (پی آئی ایل) کی سماعت کرے گی۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے گزشتہ برس بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں ایسی ہی ہدایت پر روک لگادی تھی۔