ایشیاء

عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملہ کا خطرہ: اسلام آباد ہائی کورٹ

ایک مرحلہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ احتجاج کرنا سیاسی اور غیرسیاسی تنظیموں کا حق ہے لیکن شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ سماعت 22 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ انٹلیجنس رپورٹس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس پہلو کا جائزہ لے۔

لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی سربراہ کو لاحق خطرات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ڈان نے یہ اطلاع دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

ایک مرحلہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ احتجاج کرنا سیاسی اور غیرسیاسی تنظیموں کا حق ہے لیکن شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ سماعت 22 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔