آندھراپردیش

وجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن پر کیوآرکوڈنظام، مسافرین کو راحت

بعض اوقات چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران حادثات بھی پیش آتے ہیں۔اب مسافرین، ریلوے اسٹیشن پر نئے نصب کردہ کیوآرکوڈ کو اسکین کرتے ہیں اور اپنے سمارٹ فونز پر نصب یوٹی ایف ٹی ایپ کے ذریعہ براہ راست ٹکٹ حاصل کرتے ہیں۔

حیدرآباد: ریلوے اسٹیشنوں کے جنرل ٹکٹ کاؤنٹرس پر مسافروں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے قائم کیے گئے نئے نظام کے نتائج بہتر آنے کی امید ہے۔ چونکہ آندھراپریش کے وجئے واڑہ کے تجارتی عہدیداروں نے ان ریزرو ٹکٹنگ سسٹم ایپ کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے، زیادہ تر مسافرین ٹکٹ خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے ہونے سے گریز کررہے ہیں۔

خاص طور پر صبح کے وقت وجئے واڑہ سے وشاکھاپٹنم، چینئی اور سکندرآباد انٹر سٹی ایکسپریس ٹرینوں کے مسافر جنرل ٹکٹ کے لیے کافی دیر تک لائن میں کھڑے رہتے تھے جس کی وجہ سے ہر بار ان کو مشکل صورتحال کاسامنا ہوتا تھااور ٹرین میں مسافرین کا کافی ہجوم بھی ہوا کرتا تھا۔

بعض اوقات چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران حادثات بھی پیش آتے ہیں۔اب مسافرین، ریلوے اسٹیشن پر نئے نصب کردہ کیوآرکوڈ کو اسکین کرتے ہیں اور اپنے سمارٹ فونز پر نصب یوٹی ایف ٹی ایپ کے ذریعہ براہ راست ٹکٹ حاصل کرتے ہیں۔

 حکام مرحلہ وار طور پر تمام پلیٹ فارمس پر اس سہولت کو فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ وجئے واڑہ اسٹیشن کے تمام 5 بکنگ کاؤنٹرس پر ان کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد جنرل بکنگ کاؤنٹرس پر مسافروں کا ہجوم کم ہو گیا ہے۔