حیدرآباد

سائنسی انکشافات کی روشنی میں قرآن ایک زندہ معجزہ،  الانصار فاؤنڈیشن کی جامع مسجد خواجہ گلشن میں اہم علمی محفل

مفسر قرآن حضرت مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نقشبندی مدظلہ امام جامع مسجد محبوبیہ اور سیاح عالم ڈاکٹر محمد عظیم الدین بخش مدظلہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے عہدہ داران فاؤنڈیشن نے باذوق احباب سے شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام "قرآن ایک زندہ معجزہ سائنسی انکشافات کی روشنی میں” کے زیر عنوان آج بروز جمعہ 17/ جنوری کو بعد نماز عشاء جامع مسجد خواجہ گلشن، مہدی پٹنم میں بحسن صدارت حضرت علامہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی مدظلہ صدر شعبۂ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایک عظیم الشان علمی محفل کا انعقاد عمل میں آۓ گا ۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

نور القراء حافظ و قاری محمد نور نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک اور جناب سید فاضل نقشبندی کی نعت پاک سے محفل کا آغاز ہو گا حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن تعارفی تقریر کریں گے "The Clear Sings of The Quran” کے مصنف جناب محمد حمید صدیقی پریسیڈنٹ پریسائنس انرجی ٹرانسفارمیشن کنسلٹنگ inc یو یس اے کا کلیدی خطاب ہو گا ۔

ترجمان قادریت حضرت علامہ حافظ ڈاکٹر سید رضوان پاشا قادری مدظلہ صدر نشین دی قرآن اکیڈمی اظہار خیال فرمائیں گے مؤرخ جامعہ نظامیہ حضرت علامہ ڈاکٹر شاہ محمد فصیح الدین نظامی مدظلہ سابق مہتمم کتب خانۂ جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی مدظلہ صدر نشین مرکزی انجمن سیف الاسلام، مفسر قرآن حضرت مولانا ڈاکٹر سید وحید اللہ ملتانی قادری مدظلہ پروفیسر ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ،

 مفسر قرآن حضرت مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نقشبندی مدظلہ امام جامع مسجد محبوبیہ اور سیاح عالم ڈاکٹر محمد عظیم الدین بخش مدظلہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے عہدہ داران فاؤنڈیشن نے باذوق احباب سے شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔