راہل کی والمیکی کالونی کے لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل
لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج یہاں نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے والمیکی بستی اور دیگر علاقوں میں لوگوں سے ملاقات کرکے ان سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج یہاں نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے والمیکی بستی اور دیگر علاقوں میں لوگوں سے ملاقات کرکے ان سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مسٹر گاندھی نے منگل کو یہاں اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ اس دوران اس اسمبلی سیٹ سے پارٹی امیدوار سندیپ دکشت اور دیگر لیڈران بھی ان کے ساتھ تھے۔
اس دوران انہوں نے والمیکی کالونی کے مکینوں کے مسائل سنے اور کہا کہ کانگریس کا مقصد دہلی سے بدعنوانی کا خاتمہ اور یہاں کے لوگوں کو ایک خوشگوار اور محفوظ زندگی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، “ دہلی کی والمیکی کالونی کے رہنے والے طویل عرصے سے این ٹی ایم سی کے ملازم ہیں – دہلی اور مرکزی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے انہیں اس کی عوض جو سہولتیں مل رہی تھیں وہ چھینی جا رہی ہیں۔
جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم برباد ہو رہی ہے اور انہیں روزگار نہیں مل رہا۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی حکومت نے اسے بند کر دیا۔ یہ سراسر ظلم ہے۔ ہم ان کی آواز کو مضبوط کریں گے اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔