شمالی بھارت

راہول گاندھی رائے بریلی پہنچے

راہول گاندھی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے پارٹی کے ضلع صدر پنکج تیواری نے بتایا کہ منگل کو رائے بریلی کے ایم پی راہول گاندھی کی آمد ہوئی ہے۔

رائےبریلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس رہنما راہول گاندھی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے پارٹی کے ضلع صدر پنکج تیواری نے بتایا کہ منگل کو رائے بریلی کے ایم پی راہول گاندھی کی آمد ہوئی ہے گاندھی پہلے شہید انشومان سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن

اور مختلف نمائندہ وفود سے ملاقات کرکے شام پانچ بجے واپس روانہ ہوجائیں گے جانکاری کے مطابق پہلے راہل کا فرصت گنج ائیر پورٹ پر آنے کا امکان تھا لیکن کنہیں وجوہات سے وہ لکھنؤ سے بائی روڈ رائے بریلی پہنچے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چار جون کو لوک سبھا الیکشن میں رائے بریلی سے جیت کے بعد راہل گاندھی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنی بہن پرینکا اور امیٹھی سے نومنتخب ایم پی کشوری لال شرما کے ساتھ عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کرنے ایک ریلی میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔

a3w
a3w