تلنگانہ

راہول گاندھی حقیقت میں پپو : پرشانت ریڈی

ریاستی وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے کہاکہ راہول گاندھی ریموٹ گاندھی میں تبدیل ہوگئے ہیں وہ مقامی کانگریس قیادت کے اشارو ں پر کام کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے کہاکہ راہول گاندھی ریموٹ گاندھی میں تبدیل ہوگئے ہیں وہ مقامی کانگریس قیادت کے اشارو ں پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

مقامی کانگریس قیادت کی تیار کردہ تحریر پڑھ کر سنانا ان کا کام بن گیاہے۔

ریڈی نے راہول گاندھی سے جاننا چاہا کہ وہ اس وقت کہاں تھے جب کانگریس حکومتوں کے دوران عوامی مسائل ترقی اور فلاح و بہبود کو نظرانداز کردیاگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کھمم جلسہ عام میں راہول گاندھی کی تقریر کو دیکھتے ہوئے اب یقین ہوچکا ہے کہ وہ حقیقت میں پپو ہیں۔

انہوں نے کانگریس کو چیالنج کیا کہ اگر ان میں دم ہے تو کانگریس کے زیر حکومت ریاستوں میں رعیتو بندھو رعیتو بیمہ‘کلیان لکشمی جیسی اسکیموں پر عمل کرتے دکھائیں۔

a3w
a3w