دہلی
راہول گاندھی نے 4 صفحات کا ابتدائی جواب بھیج دیا
کانگریس قائد راہول گاندھی نے دہلی پولیس کی نوٹس پر 4 صفحات پرابتدائی جواب بھیج دیا۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے دہلی پولیس کی نوٹس پر 4 صفحات پرابتدائی جواب بھیج دیا۔
انہوں نے 5 دن میں تیسری مرتبہ دہلی پولیس ٹیم کے ان کے بنگلہ پرآنے کے چند گھنٹے بعد 10نکاتی جواب بھیج دیا۔ انہوں نے 30جنوری کے اپنے ریمارکس کیلئے دہلی پولیس کے سوالات پر تفصیلی جواب دینے 8 تا10 دن کا وقت مانگا۔
تقریباً 4بجے ابتدائی جواب بھیجتے ہوئے راہول گاندھی نے پولیس کی کاروائی کو ”غیرمعمولی“ قراردیا اور پوچھا کہ آیا اس کا تعلق اڈانی مسئلہ پرپارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنائے گئے ان کے موقف سے ہے۔
ذرائع کے بموجب راہول گاندھی نے یہ بھی پوچھا کہ سری نگر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران 45 دن قبل کی گئی تقریر کے لئے پے درپے دہلی پولیس کی 2مرتبہ ان سے ملاقات کی کیاعجلت تھی۔