دہلی

راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی سے مصافحہ کیا

کانگریس قائد راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی سے مصافحہ کیا۔ چہارشنبہ کے دن یہ دونوں 18 ویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا کا خیرمقدم کرنے کے لئے یکجاہوئے تھے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی سے مصافحہ کیا۔ چہارشنبہ کے دن یہ دونوں 18 ویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا کا خیرمقدم کرنے کے لئے یکجاہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی

عبوری اسپیکر بی مہتاب نے اوم برلا کے اسپیکرمنتخب ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد وزیراعظم نریندرمودی‘وزیرپا رلیمانی امورکرن رجیجو اور قائداپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اوم برلا کی طرف بڑھے اور انہیں کرسی صدارت کی طرف لے گئے۔

اس دوران راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی اور اسپیکر اوم برلا سے ہاتھ ملایا۔ اوم برلا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ میں آپ کو ساری اپوزیشن اور انڈیا بلاک کی طرف سے مبارکباد دیناچاہوں گا۔

یہ ایوان ہندوستان کے عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔ حکومت کے پاس سیاسی طاقت ہوسکتی ہے لیکن اپوزیشن عوام کے آواز کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس بار اپوزیشن گزشتہ برس کے مقابلہ عوام کی آواز کی مزید پرزور نمائندگی کرنے کے موقف میں ہے۔

اپوزیشن چاہے گی کہ آپ کو آپ کے کام کاج میں تعاون کرے۔ میں پُراعتماد ہوں کہ آپ ہمیں ایوان میں بولنے دیں گے۔ قبل ازیں منگل کے دن کانگریس نے اعلان کیاتھا کہ راہول گاندھی لوک سبھا میں قائد اپوزیشن ہوں گے۔

وہ اس اہم عہدہ پر فائز ہونے والے گاندھی خاندان کے تیسرے رکن ہیں۔ راہول گاندھی سے قبل ان کی ماں سونیاگاندھی اور ان کے والد راجیوگاندھی لوک سبھا میں قائد اپوزیشن تھے۔

a3w
a3w