حیدرآباد

سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

تقریباً دوہفتوں تک برقرار رہنے والی مندی کے بعد حیدرآباد میں زرددھات (سونے) کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

حیدرآباد: تقریباً دوہفتوں تک برقرار رہنے والی مندی کے بعد حیدرآباد میں زرددھات (سونے) کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

ایسا لگ رہا تھا کہ سونے کی قیمت کوپرلگ لگئے ہیں۔ 24 قیراط کے فی 10 گرام (تولہ) سونے کی قیمت 60 ہزار روپے تک پہونچ گئی جبکہ اس سے ایک دن قبل سونے کی قیمت فی10 گرام 59,620 روپے تھی۔

اسی طرح ہر ایک تولہ کی قیمت میں 380 روپے کا نمایاں اضافہ ہواہے۔

اس طرح 22قیراط فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 350 روپے کا اضافہ درج ہوا ہے اس طرح 10گرام سونے کی قیمت 55 ہزار روپے تک پہونچ گئی۔

20 جون سے زرددھات کی قیمت فی تولہ 60 ہزار روپے سے کم تھی۔امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہواہے اور امریکی ڈالرگزشتہ 15 ماہ کی نچلی سطح پر پہونچ گیاہے۔

مارکٹ کے ماہرین کا کہناہے کہ جب تک امریکی ڈالر دباؤ (قدرمیں کمی) میں رہے گا سونے کی یہی قیمت برقرار رہے گی۔

a3w
a3w