قومی

امریکی حملوں میں ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت پر حکومت کی خاموشی، راہل گاندھی نے مودی کو نشانہ بنایا

راہل گاندھی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی حملوں میں تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کے چند ہی دن بعد نہ کوئی افسوس کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی کوئی معذرت کی گئی، بلکہ اس کے برعکس امریکہ مسلسل احکامات جاری کر رہا ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے امریکی حملوں میں تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت اور اس کے بعد امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیانات پر وزیرِ اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

انہوں نے کہا کہ ایک سمجھوتہ پسند وزیرِ اعظم ملک کے وقار کا تحفظ نہیں کرے گا۔


راہل گاندھی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی حملوں میں تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کے چند ہی دن بعد نہ کوئی افسوس کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی کوئی معذرت کی گئی، بلکہ اس کے برعکس امریکہ مسلسل احکامات جاری کر رہا ہے۔


انہوں نے لکھاکہ "ان کے الفاظ دیکھیے، امریکی فوج کے احکامات پر فوری عمل کریں’۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘


کوئی بھی آزاد ملک ایسی زبان کبھی برداشت نہیں کرے گا، لیکن ہمارے سمجھوتہ پسند وزیرِ اعظم؟ خاموش۔ وہ ایک فرمانبردار ملازم کی طرح بات سنتے ہیں اور احکامات پر عمل کرتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہاکہ”سمجھوتہ پسند وزیرِ اعظم ملک کے وقار کا دفاع نہیں کریں گے، کیونکہ جو لوگ ملک کی توہین کرتے ہیں، وہی ان پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔”