دہلی

راہول گاندھی امریکہ کا دورہ کریں گے

کانگریس لیڈر کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی 8 ستمبر کو ٹیکساس کے ڈلاس اور 9 اور 10 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 8 ستمبر سے امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہوں گے، جہاں وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس کی طالبات اور ماہرین تعلیم کے ساتھ مختلف شعبوں کے ماہرین سے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار

گاندھی کے دورہ امریکہ کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈلاس علاقے کے سیاست دانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

کانگریس لیڈر کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی 8 ستمبر کو ٹیکساس کے ڈلاس اور 9 اور 10 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ این آر آئیز، ٹیکنو کریٹس، بزنس لیڈر، طلباء، میڈیا برادری اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

پترودا نے کہا کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران کانگریس لیڈر ٹیکساس یونیورسٹی کے طلبہ سے بھی بات کریں گے۔

a3w
a3w