حیدرآباد
مکہ مسجد کے ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ
احمد پاشاہ قادری نے اسمبلی میں وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کی خدمات کو مستقل کیا گیا ہے اس طرح مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے 30ملازمین کی خدمات کو بھی باقاعدہ بنانا چاہئے۔
حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے 30ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنائے۔
احمد پاشاہ قادری نے اسمبلی میں وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کی خدمات کو مستقل کیا گیا ہے اس طرح مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے 30ملازمین کی خدمات کو بھی باقاعدہ بنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں تلگودیشم پارٹی کے دورحکومت میں انہوں نے کئی مرتبہ ایوان میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ سابق حکومتوں نے اس مسئلہ کی یکسوئی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ وہ امید کرتے ہیں کہ تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت، مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے 30ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنائے گی۔