حیدرآباد

سابق نیوزایڈیٹردوردرشن جناب عابدصدیقی کاانتقال

جناب عابدزین العابدین صدیقی المعروف عابدصدیقی ولد قاضی برہان الدین صدیقی مرحوم ساکن قادر باغ،نانل نگر کاہفتہ 18مارچ کی صبح انتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: یہ خبرنہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حیدرآبادکی علمی ادبی و صحافتی حلقوں کی مشہورشخصیت جناب عابدزین العابدین صدیقی المعروف عابدصدیقی ولد قاضی برہان الدین صدیقی مرحوم ساکن قادر باغ،نانل نگر کاہفتہ 18مارچ کی صبح انتقال ہوگیا۔

وہ‘نیوز ایڈیٹر دوردرشن حیدرآباد بھی رہ چکے ہیں۔ نمازجنازہ، مسجد نورقاضی پورہ میں بعدنمازعصر ادا کی گئی۔

تدفین‘ احاطہ درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ قادریؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم‘ اتوار 19مارچ کومسجد ابراہیم قادر باغ نانل نگر میں بعدنماز عصر مقرر تھی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب محمد عرفان صدیقی، جناب محمد عمران صدیقی وایک دختر شامل ہے۔ مزیدتفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000188007 یا 7675036790پر ربط پیداکیاجاسکتاہے۔